19 اپریل 2011 - 19:30

اسٹریٹجک پارٹنر کہلانے پر جذباتی ہونے والوں کے لئے لمحہ فکریہ؛ امریکہ نے ایک بارپھر پاکستان پر الزام لگایا ہےکہ اسلام آباد دہشتگردی کی حمایت کررہا ہے۔

ابنا: واشنگٹن نے اپنی تفرقہ انگيز پالیسیوں کے تحت کہا ہےکہ پاکستان نے دہشتگردوں کوپناہ دی ہے اور ان کی حمایت کررہا ہے ۔ کابل میں امریکہ کے سفیر کارل آیکن بری نے قندھار میں ایک اجلاس میں کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں تلاش کرنے کےبجائے انہیں پاکستان کے سرحدی قبائلی علاقوں میں تلاش کرنا چاہیے۔ کابل میں امریکی سفیر کے یہ الزامات ایسے عالم میں سامنے آرہےہیں کہ پاکستان کے وزیراعظم یوسف رضا گيلانی نے سنیچر کو کابل کے دورےمیں دہشتگردوں کی عسکری ٹریننگ اور انہيں پنانہ دینے کے تمام الزامات کی تردید کی تھی۔ یادرہے اھل عالم کا یہ خیال ہےکہ امریکہ دنیا میں سب سے بڑا دہشتگرد اور انسانی حقوق پامال کرنے والاملک ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110